
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 مارچ 2021 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے۔
صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے جو کہ موجودہ قومی اسمبلی کا 31واں جبکہ تیسرے پارلیمانی سال کا 9 واں اجلاس ہو گا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں قانون سازی کے لئے کئی اہم بل پیش کئے جائیں گے جبکہ چھبیسیوں آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سروسز کارپوریشن ترمیمی بل2020 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق قانون سازی کی جائے گی اور وسل بلوئرز پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس بل بھی متعارف کروایا جائے گا۔
اجلاس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری سینیئرسٹیزن ایکٹ2020 کو منظوری کیلیئے پیش کیا جائے گا اور دی نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل2020 پر قانون سازی بھی کی جائے گی۔
دوران اجلاس ڈومیسٹک وائیلنس بل 2019 جو پہلے ہی پیش کیا جاچکا، اس پر کارروائی کی جائے گی جبکہ زرعی، تجارتی اور صنعتی قرضوں کے حوالے سے بل بھی کارروائی کا حصہ ہوگا اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 ایوان کے سامنے رکھا جائے گا۔
اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی آرڈیننس 2020 توسیع اور پاکستان ٹیلیکیمیونیکیشن ازسر نو تنظیم سازی آرڈیننس 2020 توسیع کے لئے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News