سجل علی نے احد رضا میر کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کر دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ناموراداکارہ سجل علی نے شادی کے ایک سال...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سجل علی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اداکارہ سجل علی کی ڈانس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لہنگا زیب تن کی ہوئیں ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ سجل علی نے شادی کے ایک سال بعد سوشل میڈیا پر شوہر احد رضا میر کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔
سجل علی نے اپنی شادی کی خوبصورت تصویر کو انسٹااسٹوری پر اپلوڈ کیا تھا اور ساتھ میں کیپشن میں ’ہوم‘ بھی لکھا تھا۔
یاد رہے دو روز قبل عمیر قاضی کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اقرا عزیز، یاسر حسین، احد رضا میر، سجل علی، عروہ حسین، کنزہ ہاشمی، صبورعلی، زارا نور عباس، حسن حیات سمیت شوبز کے متعدد فنکاروں نے شرکت کی تھی۔
گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یاسر حسین، صبور علی، سجل علی اور اقرا عزیز سمیت دیگر شوبز ستاروں کے قریبی دوست عُمیر قاضی کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔
دوسری جانب کچھ صارفین کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ عُمیر قاضی کی مہندی کی تقریب میں شوبز ستاروں نے کورونا ایس او پیز کی دل کھول کر خلاف ورزی کی ہے۔
صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام کو ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف فنکار جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کو ایک ایک سال ہو گیا ہے۔
سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بیرون ملک چند قریبی دوستوں اور فیملی کے درمیان سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News