Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم والے اپنے ذاتی مفادات کیلئےکچھ بھی کرسکتے ہیں، شہریار آفریدی

Now Reading:

پی ڈی ایم والے اپنے ذاتی مفادات کیلئےکچھ بھی کرسکتے ہیں، شہریار آفریدی
شہریار آفریدی

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے اپنے ذاتی مفادات کیلئےکچھ بھی کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے بول نیوز کے پروگرام نیشنل ڈیبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم غیر فطری اتحاد، مفادات کی جنگ تھی، قوم کو گمراہ کرنےکوشش کرنے والے خود بےنقاب ہوگئے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم،اپوزیشن نےفیٹف پراپنامفادسامنےرکھا، دوتہائی اکثریت ملنے کے بعد اداروں میں اصلاحات نظرآئیں گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ راناثنااللہ کی گاڑی سےمنشیات برآمد ہوئی تھی، ثبوت موجود ہیں ٹرائل شروع ہونے پر منشیات سے متعلق ثبوت دوں گا۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ جس گاڑی میں منشیات لائی گئی راناثنااللہ کے وکلا نے اسے تسلیم کیا اور اگر راناثنااللہ بےگناہ ہیں توٹرائل سےکیوں بھاگ رہےہیں؟

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پولنگ بوتھ پر عملے نے مجھےکوئی ہدایت نہیں دی تھی، عملے سےکہا اسٹیمپ نہیں، پیپر پر دستخط کرنا ہے یانشان لگانا ہے لیکن پریزائڈنگ افسر نےمیری بات کاجواب نہیں دیا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن کچھ نہیں کیا، نریندر مودی کشمیریوں پرظلم کرکے بےنقاب ہوگیا، بھارت ڈیموگرافک تبدیلی ودیگر قانون سازی سےظلم کررہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس کابینہ میں ردوبدل کا اختیار ہے ، میں عمران خان کے پاس کسی عہدےکیلئے نہیں آیا، عمران خان وزارت سے ہٹائیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر