صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ میرا بھی کورونا ٹیسٹ ہوا تھا مگر منفی آیا اوراب قرنطینہ میں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ خاتون اول ثمینہ علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الحمد للہ صدر عارف علوی کو درمیانے درجے کی علامات ہے لیکن وہ پرعزم ہیں۔
ثمینہ علوی نے کہا کہ ہم نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی مگر مدافعت بننے میں وقت لگتا ہے۔
صدرمملکت عارف علوی کی اہلیہ خاتون اول ثمینہ علوی نے مزید کہا کہ میں سب سے ویکسین لگوانے اور احتیاط کرنے کی گزارش کروں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News