Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

پنجاب میں کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسینیشن سینٹرز پر وافر مقدار میں کورونا ویکسین دستیاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے عوام کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز جلد پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب صوبہ بھرمیں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہا ہے جس کے تحت 50 سال عمر سے زائد افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پہلی ڈوز لگوانے والے بزرگ شہریوں کو دوسری ڈوز 21 دن بعد لگے گی تاہم 10 مارچ کو کورونا ویکسین لگوانے والے بزرگ شہری یکم اپریل کو دوبارہ ویکسین لگوائیں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بزرگ شہریوں کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں 126 کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جو کہ بزرگ شہریوں کی سہولت کیلئے اتوار والے دن بھی کھلے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر