Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای سی سی اجلاس، بھارت سے کاٹن یارن اور چینی کی درآمد کی منظوری

Now Reading:

ای سی سی اجلاس، بھارت سے کاٹن یارن اور چینی کی درآمد کی منظوری

ای سی سی اجلاس میں 30 جون 2021 سے بھارت سے کاٹن یارن اور چینی کی درآمد کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارتوں کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری سمیت بھارت سے کاٹن یارن اور چینی کی درآمد کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبہ بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرسکے گا اور بھارت سے روئی کی درآمد کے حجم پر کوئی قید نہیں ہوگی۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یکم اپریل سے گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے مقرر کردی ہے جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کیلئے 2 ارب 52 کروڑ روپے کی حکومتی گارنٹی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ای سی سی اجلاس میں پی آئی اے کمپنی کی ری اسٹرکچرنگ کا ایجنڈا مؤخر کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر