
برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن اگلے ماہ پاکستان آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی محل کے جانب سے اعلان کیا گیا کہ برطانوی شاہی جوڑا اگلےماہ 14 سے 18اکتوبرتک پاکستان کا دورہ کر ے گا۔
شاہی جوڑے کی آمد سے قبل برطانوی پولیس افسران پاکستان میں شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے لیے کیے جانے والےسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے ۔
برطانوی پولیس ان مقامات کاجائزہ لے گی جہاں پر شاہی جو ڑا قیام کرے گا اور ان روٹس کو بھی چیک کرے گی جہاں سے شہزادہ اور شہزادی گزریں گے۔
خیال رہے کہ یہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا تاہم شاہی خاندان کے دیگر افراد ماضی میں اسلام آباد کا دورہ کرچکے ہیں۔
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم نے 1961 اور 1997 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News