Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاس اینجلس میں طیارہ گرکرتباہ

Now Reading:

لاس اینجلس میں طیارہ گرکرتباہ
Small Plane crash in Los Angeles killed 1

امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ شاپنگ سینٹرکی چھت پرگرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اورایک مسافرزخمی ہوگیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ کیسنا 177 نے ٹورینس میونسپل ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی تاہم کچھ دیر بعد فضا میں ہچکولے کھانے لگا اور تیزی سے نیچے آتے ہوئے ایک شاپنگ سینٹر کے چھت پرآ گرا۔

طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر مکمل طور پرتباہ ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں صرف دو افراد سوار تھے جن میں سے ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے آدمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

طیارے کے چھت پر گرنے سے شاپنگ سینٹر میں موجود افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم بھگڈر مچ گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی ریاست جارجیا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر