
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 8 نمبر میں 2 منزلہ عمارت گرگئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن 8 نمبر میں 2 منزلہ عمارت گرنے کا واقعہ انکروچمنٹ آپریشن کے دوران پیش آیا جبکہ ملبے کے نیچے 4 مزدوروں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلڈنگ کے گرنے کی اطلاع کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری سمیت ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی۔
عمارت کے ملبے سے 2 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بلڈنگ گرنے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے ناتجربہ کار عملے کی غفلت کے باعث عمارت گری کیونکہ 2 منزلہ عمارت کو افرادی قوت کی مدد سے توڑا جارہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News