
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئرپورٹس پر بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر میں تمام ایئرپورٹس پر بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی کے پوسٹر آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
اس ضمن میں ڈی جی سی اے اے کا کہنا ہے کہ ماسک کے بغیر ایئرپورٹس پر داخلہ بند ہے، بغیر ماسک کے داخلے کی کوشش پر سی اے اے قوانین کے تحت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ڈی جی سی اے اے نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سی اے اے کورونا ٹاسک فورس کو ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News