Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور کے چڑیا گھر سے ریچھ کا بچہ فرار

Now Reading:

پشاور کے چڑیا گھر سے ریچھ کا بچہ فرار
bear

 پشاور کے چڑیا گھر سے ریچھ کا ایک بچہ فرار ہو گیا ہے۔

شرارتی ریچھ کے بچے کی عمر چار ماہ تھی جسے چند روز قبل ہی پشاور کے چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔

بھالو کے بچے کو سترہ ستمبر کو لایا گیا لیکن اگلی ہی صبح لاپتہ ہوگیا اس حوالے سےچڑیا گھرکے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھالو کا بچہ چار سے پانچ روز تک بغیر خوراک کے زندہ رہ سکتا ہےاور خدشہ یہ ہے کہ بھالو کا بچہ  چڑیا گھر میں ہی کہی چھپا ہو۔

ڈپٹی ڈائریکٹر چڑیا گھر پشاور نعمت اللہ کے مطابق گذشتہ روز ریچھ کا چار ماہ کا بچہ گم ہوا، واقعہ شفٹ کی تبدیلی کے دوران پیش آیا۔ ذمہ داران کا تعین کیا جا رہا ہے جب کہ ریچھ کے بچے سے مقامی آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیوں کہ چار ماہ کا ریچھ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

پشاورکے چڑیا گھرسےلاپتہ بھالو کے بچہ کولاپتہ ہوئے دو روز ہو گئے ہیں چڑیا گھر انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ ریچھ چڑیا گھر میں ہی لاپتا ہے باہر نہیں گیا کیوں کہ چڑیا گھر میں مختلف پوائنٹس بنائے گئے ہیں،اس لیے جلد مل جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور کے چڑیا گھر میں انتظامیہ کی غفلت سے برفانی چیتا بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر