Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈسٹریل تعاون سی پیک کی ضرورت ہے، اسدعمر

Now Reading:

انڈسٹریل تعاون سی پیک کی ضرورت ہے، اسدعمر

وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ انڈسٹریل تعاون سی پیک کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کے وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات ہوئی جس میں رشکئی اکنامک زون اور سی آر بی سی کامیگامنصوبہ کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ زون کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں نائب صدر سی آر بی سی نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون میگا منصوبے کی ڈویلپمنٹ پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے، اکنامک زون کے مکمل عمل میں لانے کیلئے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے اسکی مارکیٹنگ بہت ضروری ہے۔

 نائب صدر سی آر بی سی نے مزید کہا کہ کمپنی اس اکنامک زون کی مارکیٹنگ مہم کرےگی اور سرمایہ کاری بورڈ کیساتھ ملکر کام کریگی۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون کی جلد تکمیل حکومت کی خواہش ہے، وزارت توانائی نے اکنامک زون کیلئے بجلی اور گیس سپلائی پر کام تیز کر دیا ہے۔

Advertisement

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ سی آر بی سی کیساتھ اکنامک زونز کی موثر مارکیٹنگ کیلئےمکمل تعاون کریگا۔

 وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اس امید کا اظہار کیا کہ سی آر بی سی اکنامک زون میں چائنیز انوسمنٹ لانے کیلئے سرمایہ کاروں کی توجہ دلائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر