Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا چاند پرجارہی ہے ہمارا کچرا نہیں اٹھ رہا، مصطفی کمال

Now Reading:

دنیا چاند پرجارہی ہے ہمارا کچرا نہیں اٹھ رہا، مصطفی کمال
Mustafa Kamal Press Conference

پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال نےکہا ہے کہ دنیا چاند پر جارہی ہے ہمارا کچرا نہیں اٹھ رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال نے حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم ہفتے کا ماہ کی نہیں ہوسکتی صفائی ہمیشہ ہونی ہے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وسیم اختر کا ارادہ تھا کہ مصطفی کمال بھاگ جائیگا اسلئے انھوں نے ہمیں رسوا کرنے کے لیے ایک آرڈر نکالا۔

مصطفی کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ مئیر وسیم اختر نے آفس جائے بغیر مجھے سسپنڈ کرنے کا آرڈر نکالا اس کو اپنا کردار پتہ ہے اور میرا بھی جب ہی اس نے میرا سامنا نہیں کیا۔

پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ظالم اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔

Advertisement

مصطفی کمال نے کہا کہ ہم آئین میں ایسی ترمیم چاہتے ہیں کہ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اختیارات نچلی سطح تک ملیں اور میں اٹھارویں ترمیم کے لیے پریس کانفرنس کرونگا۔

مصطفی کمال نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی جیت کے لیے کامیابی پر ایمان ہونا لازم ہے ، ہمارے ذہنوں میں بھی کبھی یہ بات آجاتی ہے کہ ہم کیسے جیتےگیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ مجھے الیکشن کی جیت کی کوئی ٹینشن نہیں ، لوگوں کے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں تھا۔

پاک سرزمین پارٹی کےچئیرمین مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہر طرف مسئلے مسائل اور تباہی کی ناختم ہونے والی داستان ہے،میرا آج تباہ ہوگیا اور آنے والا کل مزید برباد ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں اور اگر اس ملک کو چلانے والے اگر حالات کو بہتر کرنے کے لیے کام کررہے ہے تو میں ان مشکل کو برداشت کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر