Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا

Now Reading:

پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا
سی اے اے

پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا۔

حکومت کی نئی ہدایت کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کی مشکلات ختم ہوجائیں گی۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے بین الاقوامی پروازوں اور چارٹرڈ فلائٹس کے لیے نئی ایس او پی جاری کردی ہے، نئی ایس او پیز 6 تا 20 اپریل تک قابلِ عمل ہوں گی۔

نئی ایس او پی میں کیٹگری سی میں شامل ملکوں کی نئی فہرست بھی جاری کی گئی ہے، کیٹگری سی میں شامل ملکوں کے مسافر پاکستان سفر نہیں کرسکتے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، کولمبیا، زمبابوے، گھانا سمیت 22 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز کے مطابق پاکستان نے برطانیہ کو پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال کر کٹیگری بی میں شامل کرلیا ہے، کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیاہے، منفی کورونا رپورٹ کی صورت میں کیٹگری بی میں برطانیہ سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر