Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ انوشکا نے رنبیر کپور کو تھپڑ کیوں مارا؟ حقیقت سامنے آگئی

Now Reading:

اداکارہ انوشکا نے رنبیر کپور کو تھپڑ کیوں مارا؟ حقیقت سامنے آگئی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے اداکار رنبیر کپور کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتا دی۔

دونوں اداکاروں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ انوشکا معروف اداکار رنبیر کو تھپڑ مار رہیں ہیں۔

واضح رہے ادکار رنبیر کپور اور انوشکا شرما جنہوں نے کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں اپنی شاندار آن اسکرین کیمسٹری کے ذریعہ اپنے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

تاہم اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک بار رنبیر انوشکا سے ناراض بھی  ہو گئے تھے جس کی وجہ یہ تھی کہ فلم کی شوٹنگ کی ایک ویڈیو کے مطابق رنبیر نے شوٹنگ کے دوران انوشکا پر متعدد بار تھپڑ مارنے کا الزام لگایا تھا۔

Advertisement

اس حوالے سے رنبیر نے ویڈیو میں تھپڑ مارنے کے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’انوشکا نے ایک بار نہیں، دو بار نہیں بلکہ شوٹنگ کے دوران تین بار مجھے تھپڑ مارا۔‘

جبکہ انوشکا شرما نے شوٹنگ کے دوران ہونے والے اسی واقعے کے بارے میں ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے  بتایا کہ ’اُنہیں سین عکس بند کروانے کے دوران  رنبیر کو اصل میں تھپڑ مارنے کو نہیں کہا گیا تھا مگر وہ  اُس سین کی کہانی میں اتنا کھو گئی تھیں کہ وہ بھول ہی گئی تھی کہ انہوں نے تھپڑ نہیں مارنا ہے۔‘

واضح رہے فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایشوریا رائے بچن بھی مرکزی کردار  ادا کر رہی تھیں جبکہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی خصوصی انٹری بھی فلم کا حصہ تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر