بھارتی اداکار اکشے کمار کو کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھارتی اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔
— Akshay Kumar (@akshaykumar) April 5, 2021
اداکار اکشے کمار نے کہا تھا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر کہا کہ آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ، میں ٹھیک ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ احتیاطی طور پر میں اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں، میں بہت جلد واپس آؤں گا، آپ سب اپنا خیال رکھیے گا۔
واضح رہے کہ متعدد بالی ووڈ اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
