Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کے علاج کے لیے وزیر ثقافت سندھ سردار شاہ کا بڑا اعلان

Now Reading:

سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کے علاج کے لیے وزیر ثقافت سندھ سردار شاہ کا بڑا اعلان

وزیر ثقافت سندھ سردار شاہ نامور نے ٹوئٹ میں بتایا کہ اداکارہ نائلہ جعفری کا علاج سرکاری خرچے پر کروایا جائے گا۔

گزشتہ روز معدے کے کینسر میں مبتلا پاکستانی اداکارہ نائلہ جعفری نے اپنے علاج کیلئے مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں

پاکستانی نژاد جاپانی عقیل بخاری جاپان میں کک باکسنگ میں مقبول

اٹھائیس سالہ عقیل بخاری جاپان میں مقیم پاکستانی نژاد جاپانی عقیل بخاری...

2 منٹ اور 11 سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے کہا تھا کہ حکومت کو اس سلسلے میں کوئی کام جلد از جلد کرنا چاہئے جو مستقبل میں سینئر فنکاروں کیلئے مددگار ثابت ہو۔

سوشل میڈیا پر نائلہ جعفری کا ایک ویڈیو پیغام زیرِ گردش تھا جس میں وہ اسپتال کے بیڈ میں لیٹی ہوئی کہتی ہیں کہ پچھلے 6 سال سے کینسر سے نبرد آزما ہوں اور اب تک دوسری کیموتھراپی نہیں کی جاسکی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ اس طویل عرصے میں بیماری سے لڑتے ہوئے میں یہی سوچتی رہی ہوں کہ کیا ہی بہتر ہو کہ آپ کی حکومت بھی فنونِ لطیفہ کی خدمت کرنے والے فنکاروں سے متعلق سوچے۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ جب انہوں نے پی ٹی وی پر ڈراموں کا آغاز کیا تھا اس وقت نشرِ مکرر کیے جانے والے ڈراموں پر قلیل رقم ملتی تھی ، لیکن اس رقم کو حاصل کر کے اچھا لگتا تھا اور خوشی ملتی تھی۔

نائلہ جعفری نے کہا تھا کہ اتنے برسوں سے میں یہاں بیمار پڑی ہوئی ہوں، سب نے کافی مدد کی ، جب میں اکیلی تھی تو مجھے سنبھالا۔

انہوں نے تجویز دی کہ اگر دوبارہ سے ان کے ڈراموں کو نشر کیے جانے پر کچھ مالی امداد کردی جائے تو ان کے علاج میں  آسانی ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر