
پاکستان اور روس کی جانب سے تجارت، توانائی، کورونا ویکسین اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ کے دورے سے دو طرفہ تعلقات میں وسعت آئے گی۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ روسی وزیر خارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے اور جموں و کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ نارتھ ساؤتھ پائپ لائن کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں دور کر چکی ہیں، اس حوالے سے جلد مزید کام آگے بڑھے گا۔
دورے پر آئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا ہے اور افغان مشرق وسطیٰ میں کردار ادا کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور روس نے دفاعی، تجارت، توانائی علاقائی اور عالمی امن میں مل کر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News