
پی آئی اے نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے شمالی علاقہ جات اسکردو کی پرواز چلا دی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے لاہور سے شمالی علاقہ جات کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور سے شمالی علاقہ جات اسکردو پہنچ گئی ہے۔
پہلی پرواز ائیربس 320، 160 مسافروں کو لے کر اسکردو پہنچی تو مسافروں کے ساتھ اسکردو ائیرپورٹس پر سادہ تقریب میں کیک کاٹے گئے۔
اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے شمالی علاقہ جات کو سیاحت کیلئے پوری دنیا کے ساتھ منسلک کرنا چاہتی ہے۔
سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے مزید کہا کہ لاہور اسکردو کے بعد اب لاہور سے گلگت کی پرواز بھی چلانے کا منصوبہ ہے اور کراچی اسکردو کی بھی تیاری ہے، تکنیکی معملات طے کرکے جلد چلائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News