
ایک منٹ میں سب سے زیادہ کہنی مارنے کا ریکارڈ اب فاطمہ نسیم کے پاس ہے، اس حوالے سے گنیزبک نے بھی تصدیق کردی ہے۔
فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 258 مرتبہ کہنی مارنے کے مقابلے میں 272 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا اور واضح برتری کے ساتھ ریکارڈ کو پاکستان کے نام کیا۔
فاطمہ نسیم نے اپنی اس جیت کو پاکستان آرمی کے نام کیا ہے۔
اس سے قبل بھارتی ایتھلیٹ کرن اونیال نے فاطمہ کا ریکارڈ توڑا تھا تاہم ننھی فاطمہ نے محض 4 ماہ بعد اعزاز واپس لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ فاطمہ سلیم دنیا کی کم عمر ترین مارشل آرٹس کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں، ان کے والد محمد راشد 65 عالمی ریکارڈ کے مالک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News