
رمضان المبارک کے بچت بازاروں کے لئے آٹے کی قیمت کا تعین کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے لئے 10 کلو آٹے کی قیمت 375 روپے مقرر کردی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ خوراک سرکاری گوداموں سے فلور ملوں کو 1300 روپے من گندم فراہم کرے گا جبکہ فلور ملیں رمضان بازاروں میں 10 کلو گرام تھیلا 375 روپے میں فروخت کریں گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے لاہور کو 29 ہزار 309 میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی جبکہ شیخوپورہ کے لئے 3559 میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
محکمہ خوراک قصور کو 2074 میٹرک ٹن گندم فراہم کرے گا جبکہ ننکانہ کو 846 میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی اور راولپنڈی ڈویژن کے لئے 9882 میٹرک ٹن گندم فراہمی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News