Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کی مینگرووز اگاؤ مہم 2021 کا آغاز  

Now Reading:

پاک بحریہ کی مینگرووز اگاؤ مہم 2021 کا آغاز  
مینگرووز اگاؤ مہم

پاک بحریہ کی جانب سے مینگرووز اگاؤ مہم 2021 کا باقاعدہ آغاز آج کردیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مینگرووز اگاؤ مہم 2021 کی افتتاحی تقریب میں کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

پاک بحریہ کی مینگرووز اگاؤ مہم 2021 میں مہمان خصوصی نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

بمطابق پاک بحریہ ترجمان، مینگرووز اگاؤ مہم 2021 کے لئے نیول چیف کی جانب سے پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔

 نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی مینگرووز اگاؤ مہم گرین کوسٹل بیلٹ کے حصول میں اہم کردار کی حامل ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے بچاؤ اور سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے ماحولیاتی تغیر کی روک تھام کے لئے صحت مند ماحولیاتی نظام انتہائی اہم ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ اس مہم میں انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر، محکمہ جنگلات سندھ اور بلوچستان کے تعاون سے ساحلی علاقوں میں مینگرووز کے پودے لگائے جائیں گے۔

مینگرووز کی افزائش پاک بحریہ کی ماحولیاتی تحفظ مہم کا حصہ ہے اور اس مہم کے تحت اب تک شاہ بندر سے جیوانی تک 70 لاکھ مینگرووز لگائے جا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر