Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکارہ کی فینائل پی کر خودکشی کی کوشش

Now Reading:

معروف بھارتی اداکارہ کی فینائل پی کر خودکشی کی کوشش

بھارتی کناڈا فلموں کی اداکارہ چیترا کوتورو نے فینائل پی کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بگ باس کناڈا سیزن 7 کی سابق کھلاڑی چیترا کوتورو نے شادی کی ناکامی کے بعد جمعرات کے روز اپنی رہائشگاہ پر فینائل پی کر خودکشی کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ چیترا کوتورو کناڈا زبان میں پیش کیے جانے والے رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 7 میں شامل ہوچکی ہیں۔

وہ اسکرپٹ رائٹر ہیں اور ماضی میں ٹی وی سیریلز کے لیے اسکرپٹ لکھتی رہی ہیں انہوں نے ’’کچا سدیپ‘‘ نامی شو کی میزبانی بھی کی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے 2019 میں ریلیز ہونے والی کناڈا ڈراما فلم ’’سوجی دارا‘‘ میں ثانوی کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement

اداکارہ چیترا کوتورو نے فینائل پی کر خودکشی کی کوشش کے فوراً بعد اداکارہ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ چیترا کوتورو نے بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹکا کے شہر مندیا سے تعلق رکھنے والے بزنس مین ناگ ارجنا سےچند روز قبل شادی کی تھی۔

تاہم ناگ ارجنا کے اہلخانہ نے ان کے رشتے کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کی شادی کو ختم کردیا گیا۔

 جبکہ ناگ ارجنا نے خود یہ الزام لگایا ہے کہ انہیں چند گروپس کی جانب سے اس شادی کو کرنے کے لیے زبردستی مجبور کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اس شادی میں کوئی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

واضح رہے کہ 28 مارچ 2021 کو ناگ ارجنا اور اداکارہ چیترا کوتورو کی مندر میں شادی کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ چیترا اور ناگ ارجنا کے درمیان مبینہ طور پر پچھلے دو سال سے تعلقات تھے۔ چیترا اپنے گھروالوں کی موجودگی میں مندر میں ناگ ارجنا کے ساتھ ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

 تاہم دولہے کے گھر والے اس تقریب میں موجود نہیں تھے۔ اور انہوں نے اداکارہ چیترا پر ناگ ارجنا سے زبردستی شادی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

شادی کے بعد اداکارہ چیترا اپنے شوہر کے ہمراہ اپنے سسرال پہنچی جہاں اسے گھر کے اندر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

دولہے کے اہلخانہ نے مبینہ طور پر اس جوڑے کی شادی کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں گھر میں داخل نہ ہونے کا کہا تھا۔

اداکارہ چترا کوتورو نے بیان میں کہا ہے کہ ناگ ارجنا کے گھر والے مجھے پسند نہیں کرتے، انہیں میرے کام سے بھی مسئلہ ہے یہاں تک کہ انہوں نے ناگ ارجنا کو نہ چھوڑنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر