Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان پیکج کے لئے اربوں روپے کی گرانٹ مختص کیے ہیں، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

رمضان پیکج کے لئے اربوں روپے کی گرانٹ مختص کیے ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رمضان پیکج کے لئے اربوں روپے کی گرانٹ مختص کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کا  سب سے بڑا چیلنج منہگائی کو کنٹرول کرنا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم ہر ہفتے بریفنگ لیتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے رمضان بازاروں کو سہولت بازارکی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج حکومت کی جانب سے ملتان میں رمضان پیکج کا آغاز کیا جارہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یوٹیلٹی کارپوریشن شہریوں کو معیاری اشیاء فراہم کرے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے اختیارات کو بحال کرتے ہوئے فنڈز کے لئے پہلی قسط 70 کروڑ جاری کی گئی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اس سال بجٹ میں جنوبی پنجاب کے منصوبے الگ ہوں گے اور جنوبی پنجاب کا بجٹ جنوبی پنجاب کےعلاوہ کہیں خرچ نہیں کیا جائیگا کیونکہ ماضی میں جنوبی پنجاب کیلئے رکھی گئی رقم دوسرے منصوبوں میں لگادی جاتی تھی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے لئے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا روپیہ اب مستحکم ہونا شروع ہوگیا ہے جس سے امپورٹڈ اشیاء کی قیمتوں پر بھی فرق پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر