
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ وفد کی برلن میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے جرمن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پاکستان اور جرمنی کے مابین دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔
وزیر خارجہ نےکہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی طریقے سے رقم کی ترسیل میں آسانی فراہم کرنے کیلئے “ڈیجیٹل روشن پاکستان” منصوبے کا آغاز کیا ہے ۔
انہوں ے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کی آپشن کو بھی زیر غور لا رہے ہیں تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سہولت سے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دورہ جرمنی کے دوران میری جرمن ہم منصب اور دیگر قیادت سے انتہائی سود مند ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔
پاکستانی کمیونٹی کے وفد نے پاکستان اور جرمنی کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News