Advertisement
Advertisement
Advertisement

نشترکالونی میں تہرے قتل کی واردات کا معاملہ، ملزم فرار

Now Reading:

نشترکالونی میں تہرے قتل کی واردات کا معاملہ، ملزم فرار
Lahore Firing

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے، گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم محمد علی نے فائرنگ کر کے والدہ گلشن، بھائی حماد احمد اور بھابھی لبنیٰ حماد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد ملزم موقعہ سے فرار ہو گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو جائیداد کا تنازعہ ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے اسسے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بھی بھائیوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بنوں پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کی تلخ کلامی ہاتھا پائی سے فائرنگ کے تبادلے تک جا پہنچی ،جاں بحق ہونے والوں میں باپ  بہادر زمان، بیٹا بلال اور بیٹی سائرہ شامل ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں بھی  مقتول بہادر زمان کی ایک بیٹی اور بیٹا شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر