پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ گلوکار سے متعلق بتا دیا ہے۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں سے سوالات پوچھنے کا کہا۔

اس دوران آئمہ بیگ سے ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا کہ اُن کا کیا نیا گانا آ رہا ہے؟
جس پر آئمہ بیگ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہاں اُن کا نیا گانا آنے والا ہے ۔
ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آئمہ بیگ کو امریکی گلوکار جسٹن بیبر پسند ہے یا کینیڈین گلوکار شان مینڈس؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ اُنہیں امریکی گلوکار جسٹن بیبر پسند ہے۔
تاہم آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں سے معذرت کی کہ وہ وقت کی کمی کے باعث ہر سوال کا جواب نہیں دے سکتیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
