Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن میں سعودی اتحاد کا مسجد پرحملہ، 5 شہری جاں بحق

Now Reading:

یمن میں سعودی اتحاد کا مسجد پرحملہ، 5 شہری جاں بحق

یمن میں سعودی اتحاد کے  مسجد پر فضائی حملےمیں 5 شہری ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی قبائل کے زیر انتظام چلنے والے نشریاتی ادارے کا کہنا ہےکہ یمن میں سعودی اتحادی افواج نےمسجد پر فضائی حملہ کیاجس میں 5 افراد جاں بحق  ہوگئے۔

فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے پانچوں شہریوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔جبکہ 2 بچے بھی لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

سعودی عرب  کی جانب سے حملوں کی ابھی تک تصدیق نہیں  کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یمن کے ایک حراستی مرکز پر سعودی اتحادی کی بمباری سے کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement

عالمی امدادی ادارے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے مطابق وہ اس حراستی مرکز میں رکھے گئے افراد سے پہلے ملاقات کر چکے تھے۔

یمن میں سنہ 2015 سے جنگ جاری ہے، یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا تھا جب حوثی قبائل نے دارالحکومت صنعا کا کنٹرول سنبھال کر حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں تقریباً  ہر  روز فضائی حملے کیے جاتے ہیں جبکہ حوثی قبائل  اکثر سعودی عرب پر میزائل حملے کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق یمن میں سنہ 2016 سے جاری اس جنگ کے نتیجے میں اب تک تقریبا 70 ہزار لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر