Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ بھی سحری تک جاگنے کے عادی ہیں؟ اگر ہیں تو آج سے ہی یہ عادت چھوڑ دیں

Now Reading:

کیا آپ بھی سحری تک جاگنے کے عادی ہیں؟ اگر ہیں تو آج سے ہی یہ عادت چھوڑ دیں

رمضان میں اکثر لوگ سحری تک جاگنے کی عادت اپنا لیتے ہیں جس کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرے یونیورسٹی اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ صبح جلد اُٹھنے اور رات کو جلد سونے کے عادی افراد کے مقابلے میں رات گئے تک جاگنے والوں کو زیادہ امراض اور طبی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

اس حوالے سے تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے افراد میں کسی بھی مرض سے درمیانی عمر میں موت کا خطرہ جلد اُٹھنے والوں کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

  تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ایسے لوگ جو رات کو دیر تک جاگتے اور پھر دن کو دیر تک سوئے رہتے ہیں وہ دیگر افراد کی نسبت موت کے 10فی صد زیادہ خطرے کا شکار ہوتے ہیں۔

جبکہ رات کو دیر تک بیدار رہنے والے مختلف قسم کے نفسیاتی اور جسمانی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔

Advertisement

 دوسری جانب تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے ایسے لوگ جنہیں صبح جلد بیدار ہونا ہوتا ہے مثال کے طور پر ملازمت یا دیگر مصروفیات کے سلسلے میں، تو انہیں چاہیے کہ وہ لازمی طور پر رات کو جلد سو جائیں تاکہ ان کے جسم کو جتنی نیند کی ضرورت ہوتی ہے، وہ پوری ہوسکے۔

خیال رہے پُر سکون نیند انسانی جسم، دماغ اور ذہن کے لئے بےحد ضروری ہے کیونکہ پُرسکون نیند انسانی نفسیات اور جسمانی اعضا کے بہتر طور پر کام کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
بھنویں بنوانے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر!
رات میں کیے جانے والے یہ 6 کام، جو آپ کے اگلے دن کو خوشگوار بنا سکتے ہیں
کیلے کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!
شدید گرمی سے بچنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
موٹے افراد کو روزانہ کتنے ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر