Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا عقل داڑھ واقعی ہمارے لیے ضروری ہوتی ہے؟

Now Reading:

کیا عقل داڑھ واقعی ہمارے لیے ضروری ہوتی ہے؟

ایک انسان کے کتنے دانت ہوتے ہیں؟ اس سوال کا جواب اکثر افراد 32 دیں گے مگر یہ تعداد اسی وقت ہوتی ہے جب تمام عقل داڑھیں نکل آئیں۔

یعنی 17 سے 25 سال کی عمر کے دوران منہ میں یہ آخری 4 دانت نمودار ہوتے ہیں۔

تاہم کچھ لوگوں کے نہیں بھی ہوتے تو اس کے بعد ہی دانتوں کی تعداد 32 ہوتی ہے۔

یاد رہے عقل داڑھیں نہ بھی ہوں تو بھی انسان کا گزارا ہوجاتا ہے بلکہ عام طور پر ان داڑھوں کا نکلنا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

تو سوال یہ ہے کہ جب ہمیں ان داڑھوں کی ضرورت نہیں تو یہ موجود کیوں ہیں؟

Advertisement

تو سائنس کے مطابق اس کا جواب ہزاروں یا لاکھوں سال پہلے کے انسانوں میں چھپا ہے۔

درحقیقت یہ داڑھیں اس وقت انتہائی موثر ثابت ہوتی ہیں جب انسانوں نے آگ کو دریافت نہیں کیا تھا اور کھانا پکانا شروع نہیں کیا تھا۔

تو ان کی بدولت کچے گوشت، گریوں اور سخت سبزیوں کو کھانا آسان ہوجاتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ یہ بلوغت کے بعد ہی اگتی ہیں۔

خیال رہے منہ میں اتنی جگہ نہ ہو جو اس داڑھ کو درکار ہو تو پھر اس کے نکلنے کی کوشش دانتوں کو ٹیڑھا کرنے کے ساتھ مسوڑوں کے لیے بھی تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔

 جس کی وجہ سے انفیکشن، دانتوں کے گرنے اور مسلسل تکلیف کی شکایات ہوسکتی ہیں۔

تاہم اگر اگر منہ میں جگہ ہو تو ان داڑھوں کا نکلنا کسی قسم کے مسائل کا باعث نہیں بنتا اور بعد میں کبھی ان کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہو تو انہیں نکالنے کا آپشن موجود ہے مگر وہ بھی کافی تکلیف دہ طریقہ کار ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

اس زمانے میں اگر لوگ بچپن یا لڑکپن میں کسی وجہ سے دانتوں سے محروم ہوجاتے تو یہ عقل داڑھیں بیک اپ کا بھی کام کرتی تھیں بلکہ اب بھی ایسا ہوتا ہے۔

مگر اب چونکہ لوگ نرم غذا کھاتے ہیں اور اپنے دانتوں کا زیادہ خیال رکھتے ہیں تو انہیں اس اضافی ٹول کی کوئی خاص ضرورت محسوس نہیں ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر