Advertisement
Advertisement
Advertisement

23بارمرچکا! ہالی ووڈاداکار کا مزید مرنے سے انکار

Now Reading:

23بارمرچکا! ہالی ووڈاداکار کا مزید مرنے سے انکار
Sean Bean

ہالی وڈ کے معروف اداکار سین بین نے مشہور فلموں اور ٹی وی سیریلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں حال ہی میں انہوں نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیا۔

اداکار سین بین نے انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی فنی زندگی میں اب تک  23 بار مر چکے ہیں اور اب  ان کا مزید کوئی مرنے کے سین کرنے کا اراداہ نہیں ہے ۔

سین بین نےانٹرویو میں بتایا کہ اب تک انھوں نےکون کون سی فلموں میں مرنے کے سینز کئے ہیں ۔

 ٹی وی سیززگیم آف تھرونز میں مارے گئے ،فلم لارڈ آف دی رنگ میں بھی فوت ہوئے اور گولڈن آئی میں ایلس کا کردار نبھاتے ہوئے بھی انہیں مرنا پڑا تھا ۔تمام فلموں اور ٹی وی سیریل میں وہ مجموعی طور پر 23 مرتبہ مرچکے ہیں ۔

SEAN-BEAN2

Advertisement

اداکار نے بتایا کہ انھوں نے اسکرین پرموت کے مزید کردارادا کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

سین بین نے مزید کہا کہ اب وہ ایسے اسکرپٹ قبول نہیں کریں گے جس میں انہیں آخر کار مرنا پڑے کیونکہ لوگ یہی سمجھنے لگے ہیں جلد یا بدیر میں سکرین پر دم توڑدوں گا۔

اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ چاہے فلم میں مجھے کتنا ہی زخمی کیوں نہ کردیں لیکن مجھے جان سے نہ مارا جائے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے بہت سی فلموں میں خطرناک کردار ادا کیے جنہیں لا محالہ آخر میں مرنا ہی ہوتا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر