Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 14 جنگجو ہلاک

Now Reading:

افغان سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 14 جنگجو ہلاک
Afghan Security Forces Operation in different areas of Afghanistan

افغان سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 14 جنگجو ہلاک اور متعدد گرفتار کر لئے گئے۔

ضلعی گورنر کے ترجمان عمر زواک کا کہنا ہے کہ ہلمند میں کارروائی کے دوران 6 غیر ملکیوں سمیت 14 جنگجو ہلاک ہوئے تاہم سویلین افراد کے مارے جانے کی اطلاعات پرتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

وزارتِ دفاع کے جاری کردہ بیان کےمطابق موسی قلعہ میں کارروائیوں کے دوران کم از کم 22 غیرملکی طالبان جنگجو ہلاک اور 14 دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے جنگجووں میں  5 پاکستانی اورایک بنگلہ دیشی بھی شامل ہیں۔

صوبے ہلمند کی صوبائی کونسل کے رکن عطاء اللہ افغان کا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران 35 کے قریب شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 13 کے قریب شدید زخمی بھی ہیں۔

Advertisement

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق شہری ہلاکتوں کے بعد افغان فوج شدید تنقید کی زد میں ہے، یہ کارروائی رات کے اندھیرے کے دوران کی گئی۔

واضح رہے کہ 19 ستمبر کو ایک امریکی کارروائی کے دوران صوبے ننگر ہارمیں تقریباً 30 کے قریب کسان جاں بحق ہوئے تھے جنہیں کھیتوں میں کام کے دوران فضائی حملوں کے دوران مارا گیا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ نے بھی ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عسکری پسندوں کے حملوں میں اتنے شہری نہیں مارے گئے جتنی نیٹو سمیت افغان آرمی کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔

 اس ایک مثال جنوری سے لے کر مارچ تک حکومتی حمایت یافتہ فوج اور امریکی حملوں کے دوران 305 کے قریب لوگ زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر