Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان عاشق رسولﷺ ہیں، شیخ رشید

Now Reading:

عمران خان عاشق رسولﷺ ہیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس کی چوکیداری عمران خان کے ذمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ  بعض لوگ صرف اسلام آباد کیلئے اسلام کا نام استعمال کرنا چاہتے ہیں، جن کاعقیدہ نہیں ملتا وہ بھی موقع کی تلاش میں ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان عاشق رسولﷺہیں اور وہ اسلام اورملک کے دشمنوں کوشکست دیں گے تاہم عمران خان نےاقوام متحدہ میں بھی عاشق رسولﷺکاجھنڈا بلند کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹانگ کھینچنے والوں کی کمی نہیں ہے لیکن اللہ کاشکر ہے کہ عمران خان کو تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے، پہلا دور کافی بہتری سے مکمل ہوا ہے، دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کامیابی سے مذاکرات کیے ہیں، پنجاب حکومت کی پہلی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے اور اللہ سے امید ہے کہ دوسری میٹنگ میں بھی حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر