Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

Now Reading:

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار
پاکستان کی کارکردگی

پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں شامل کروانے کی  تمام بھارتی  کوششیں ناکام ہو گئیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )نے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کرتے ہوئے اکتوبر میں دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے دہشت گرد تنظیموں کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کرنے سمیت بیشتر اہداف حاصل کرنے پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔اب ایف اے ٹی ایف اکتوبر 2019ء میں پاکستان کے مزید اقدامات کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

فلوریڈا میں ہونے والے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کو جعلی بینک اکاؤنٹس، مشکوک ترسیلات، کالعدم تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخی اور بینکنگ کے شعبہ میں اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیز کی مدد سے منی لانڈرنگ پر قابو پایا گیا جس سے دہشت گردوں کی فنڈنگ رک چکی ہے۔

 ایف اے ٹی ایف میں چین، ترکی اور ملائیشیا نے پاکستانی کوششوں کو سراہا جس سے بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر