Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک ایران تجارتی مراکز کھولنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط آج کیے جائینگے

Now Reading:

پاک ایران تجارتی مراکز کھولنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط آج کیے جائینگے
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج دو روزہ دورے پر تہران پہنچے گے جہاں وہ مصروف دن گزاریں گے۔

وزیر خارجہ آج  تہران میں صدارتی محل جائیں گے اور جمہوریہ ایران کے صدر جناب حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ آج ایران کی پارلیمان کا دورہ بھی کریں گے جہاں ان کی ملاقات ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر “محمد باقر قالیباف” کے ساتھ طے ہے۔

وزیر خارجہ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ پاکستانی سفارتخانے میں تعینات افسران سے ملاقات کریں گے اور سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے۔

Advertisement

وزیر خارجہ آج شام  تہران میں  اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ، ایرانی وزارتِ خارجہ میں “پاک – ایران وفود کی سطح پر منعقدہ مذاکرات” میں شریک ہوں گے اور پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور ایران کے مابین مختلف شعبہ جات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ پاکستان اور ایران کے مابین  سرحدی تجارتی مراکز کھولنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔

وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر