Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی معاشرے میں مرد ہونا بہتر ہے یا عورت ہونا؟ رپورٹ سامنے آگئی

Now Reading:

پاکستانی معاشرے میں مرد ہونا بہتر ہے یا عورت ہونا؟ رپورٹ سامنے آگئی

اپسوس پاکستان کے تازہ ترین سروے میں 29 فیصد پاکستانیوں نے عورت ہونے کو پاکستانی معاشرے میں زیادہ فائدےمند قرار دیا ہے۔

حال ہی میں ایک سروے کے مطابق سروے میں 49 فیصد پاکستانیوں نے کہا کے مرد ہو یا عورت اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن 29 فیصد پاکستانیوں نے خیال ظاہر کیا کہ عورت ہونا پاکستانی معاشرے میں زیادہ مفید ہے جب کہ 21 فیصد نے مرد ہونے کو پاکستانی معاشرے میں زیادہ فائدے مند کہا۔

جبکہ 21 فیصد نے مرد ہونے کے زیادہ فائدے گنوائے،جن پاکستانیوں نے عورت ہونے کو زیادہ فائدےمند کہا اس میں 35 فیصد خواتین تھیں۔

 یہ سروے ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب 1 ہزار سے زائد سے مارچ 2021 میں کیا گیا۔

Advertisement

سروے میں دلچسپ بات یہ دیکھی گئی کے 35 خواتین نے پاکستانی معاشرے میں عورت ہونے کو زیادہ فائدے مند کہا جب کہ 13 فیصد نے مرد ہونے کو مفید قرار دیا۔

اس کے برعکس مردوں میں 26 فیصد نے عورت ہونے تو 26 فیصد نے ہی مرد ہونے کو پاکستانی معاشرے میں فائدے مند کہا۔

دوسری جانب صوبائی بنیادوں پر دیکھاجائے تو پنجاب میں 33 فیصد نے عورت ہونے کو پاکستانی معاشرے میں مفید کہا جب کہ 21 فیصد نے مرد ہونے کو فائدےمند قرار دیا۔

 سندھ میں 25 فیصد نے عورت ہونے تو 20 فیصد نے مرد ہونے کا مفید کہا، خیبرپختونخوا میں 23 فیصد نے عورت ہونے تو 26 فیصد نے مرد ہونے کو فائدے مند کہا ہے۔

جبکہ بلوچستان میں 17 فیصد نے عورت ہونے تو 23 فیصد نے مرد ہونےکو ہمارے معاشرے میں فائدے مند کہا۔

Advertisement

شہری اور دیہی آبادی کی بنیاد پر دیکھا جائے تو شہری آبادی سے تعلق رکھنے والے 31 فیصد پاکستانیوں نےعورت ہونے کو زیادہ فائدے مند کہا جب کہ دیہی آباد ی میں یہ شرح 18 فیصد نظر آئی ۔

سروے میں یہ بھی دیکھا گیا کے سماجی اور اقتصادی طور پر مضبوط سمجھنے جانے والے طبقے میں 41 فیصد نے عورت ہونے کو پاکستانی معاشر ے میں مفید کہا جب کہ 21 فیصد نے مرد ہونے کو فائدےمند قرار دیا ،لیکن سماجی اور اقتصادی طور پر کمزور طبقے میں 29 فیصد نے مرد ہونے تو 24 فیصد نےعورت ہونے کو مفید قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ثانیہ مرزا نے ذہنی سکون کا راز بتا دیا
مصنوعی ذہانت کے استعمال کیساتھ بڑھتی ہوئی گرمی کا توڑ متعارف
لیبر ڈے پر گوگل ڈوڈل مزدوروں کی محنت کیلئے وقف
اساتذہ اور طلباء کے درمیان جذباتی منظر کی ویڈیو وائرل
بھارتی شہری کا روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ
گول گپے بیچنے والا بھارتی شہری نریندر مودی سے مشابہت کے باعث وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر