
ملک بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پابندیوں میں سختی کا فیصلہ آج کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک بھر میں نئی پابندیوں کے لئے اجلاس آج منعقد ہوگا۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے پابندیاں سخت کرنے کی تجاویز صوبوں کو بھجوا کر رائے طلب کرلی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے 2 مراحل میں پابندیاں سخت کرنے کی تجویز دی ہے۔
وفاق کی جانب سے ہفتہ، اتوار کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دفاتر میں 50 فیصد عملے کی حاضری کے فیصلے پر عملدرآمد کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد سے زائد پر مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News