Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل قریشی کا بھارتی عوام کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری

Now Reading:

فیصل قریشی کا بھارتی عوام کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے عالمی وبا کورونا وائرس کی بدترین صورتحال سے دوچار بھارتی عوام کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔

فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھارت میں کورونا وائرس کی بےقابو صورتحال کے بارے میں سُن کر بہت افسوس ہوا۔‘

Advertisement

اداکار نے لکھا کہ ’بھارت کے اس مشکل وقت میں پاکستانیوں کی جانب سے یہ ہیش ٹیگ چلانا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کھڑا ہے، اس نے میرا دل چُھولیا۔‘

بھارتی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے فیصل قریشی نے لکھا کہ ’آپ ہماری تمام دُعاؤں میں شامل ہیں۔‘

فیصل قریشی نے مزید لکھا کہ ’انسانیت ہی سب سے بڑا مذہب ہے۔‘

بھارت میں کورونا وائرس بھیانک ہوگیا، آکسیجن کے لیے ترستے شہریوں کی نبض ڈوبنے لگی، اموات اور مریضوں کے خوفناک ریکارڈ بننے لگے۔

چوبیس گھنٹوں میں 3 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ 26 سو کی سانس کی ڈور ٹوٹ گئی۔

Advertisement

بھارت کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر، آکسیجن، ڈاکٹر، دوا سب کم پڑگئے۔

جان سے جانے والوں کے لیے شمشان گھاٹوں میں لکڑیاں، قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی، میتوں کو اجتماعی طور پر سپرد خاک کرنے کی نوبت آگئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے اس مشکل وقت میں پاکستانیوں کی جانب سے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ PakistanStandsWithIndia چلایا جارہا ہے۔

پاکستانی عوام سمیت دیگر نامور شخصیات بھارت سے اظہارِ یکجہتی کرتی نظر آرہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر