Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیم آف تھرونز کی نامور ادکارہ نے دُنیا بھر کی تمام ماؤں کو ’سُپر ہیرو‘ قرار دے دیا

Now Reading:

گیم آف تھرونز کی نامور ادکارہ نے دُنیا بھر کی تمام ماؤں کو ’سُپر ہیرو‘ قرار دے دیا

مشہور زمانہ امریکی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز میں ڈریگن کی ماں کے طاقتور کردار سے دنیا بھر میں شہرت پانے والی برطانوی اداکارہ ایمیلیا کلارک نے دُنیا بھر کی تمام ماؤں کو ’سُپر ہیرو‘ قرار دے دیا ہے۔

اداکارہ ایمیلیا کلارک کا کہنا ہے کہ’ہم ہمیشہ ماؤں کو سُپر ہیروز کہتے ہیں اور میں سوچتی ہوں کہ اگر وہ واقعی ہوتیں تو کیا ہوتا؟ اگر وہ قانونی طور پر سُپر ہیروز ہوتیں تو؟‘

گیم آف تھرونز کے شائقین ڈریگن کی ماں کو تو اچھی طرح جانتے ہیں لیکن  جو وہ نہیں جانتے وہ یہ ہے کہ ڈریگن کی ماں یعنی اداکارہ ایمیلیا کلارک حقیقت میں خود کو مدر آف میڈنیس سمجھتی ہیں کیونکہ اداکارہ نے سپر ہیرو موم کے اسی خیال کے ساتھ ایک مزاحیہ کتاب’ ایم اوایم : مدر آف میڈنیس‘ لکھی ہے۔

ایمیلیا کلارک نے ایک انٹرویو میں کتاب لکھنے کے خیال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’تین سال پہلے میں اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ کار میں سفر کر رہی تھی جب مجھے اس بارے میں خیال آیا جوکہ بہت ہی مضحکہ خیز تھا۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ’اس کے بعد جب میں رات گزرنے کے بعد صبح اٹھی تو میں نے سوچا کہ یہ مضحکہ خیز خیال تو ہے لیکن مجھے اس پر عمل کرنا چاہیے۔‘

Advertisement

ایمیلیا کلارک کی کتاب ایک چھوٹی سیریز ہے جو تین شماروں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مصنف مارگوریٹ بینیٹ کے ساتھ مل کر یہ کتاب لکھی ہے۔

مزاحیہ کتاب میں مایا نامی ایک ماں کی کہانی ہے جوکہ بہت طاقتور خاتون ہے اور وہ اپنی سُپر پاورز کا استعمال انسانی اسمگلروں کے خلاف کرتی ہے۔

اس سے قبل ایمیلیا نے انکشاف کیا تھا کہ ان کو دو بار دماغ میں اینیورزم (شریان یا رگ کا پھول جانا) ہوئے جس کے لیے انہیں سرجری کی ضرورت پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ دماغ میں خون بہہ جانے سے وہ انتہائی نگہداشت وارڈ تک پہنچ گئیں جس کے بعد ان کو اپنا نام تک یاد نہیں تھا۔

ایمیلیا کلارک نے کہا کہ انہوں نے پہلے اینیورزم کے بعد فوری طور پر ’گیم آف تھرونز‘ میں کسی شخص کو نہیں بتایا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں تب بھی اور اس کے بعد بھی کسی بھی وجہ سے کام سے نکال دیے جانے سے ڈرتی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر