وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پر منتقل کرنے کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سے وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کے تحت ہوگی جس کے لئے تمام کابینہ ارکان کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کردیئے گئے ہیں۔
کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں آن لائن فراہم کیے جائیں گے جبکہ آن لائن نظام سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔
کاغذی استعمال ختم اور پرنٹنگ اخراجات کی بچت ہوگی، آن لائن سسٹم سے حساس معلومات کی رازداری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News