کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر کی بندش اور دفتری اقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 فیصد سرکاری ملازمین کو دفاتر میں حاضری کی اجازت ہوگی جبکہ 80 فیصد ملازمین گھروں سےکام کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیٹرز کا سرکاری دفاتر میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے اور تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا اور نئے دفتری اوقات کار صبح 9 سے 2 بجےتک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
