Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس بار عید پر 5 چھٹیاں دی جارہی ہیں، فواد چوہدری

Now Reading:

اس بار عید پر 5 چھٹیاں دی جارہی ہیں، فواد چوہدری
فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس بار عید پر 5 چھٹیاں دی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کی 5 چھٹیاں زیر غور ہیں، کوشش یہی ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کی طرف نہ جانا پڑے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چین اور ایران سے آکسیجن مل سکتی ہے، بدقسمتی سے ایران میں بھی کورونا کے باعث حالات بہت خراب ہیں لیکن وقت پڑنے پر ہمیں ایران سے آکسیجن مل جائے گی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک سال میں7ہزار بیڈز کا اضافہ کیا، ایک سال میں آکسیجن کی مقدار کو ڈبل کیا اور اس وقت192 میٹرک ٹن آکسیجن روزانہ بنارہے ہیں ، اگر مزید ضرورت پڑی تو انڈسٹری کی آکسیجن بھی ہیلتھ سیکٹر کودے دیں گے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آکسیجن کا بحران درپیش نہیں ہے،308میٹرک ٹن آکسیجن کااضافہ کیا ہے جبکہ ہیلتھ سیکٹر میں بھی 500 میٹرک ٹن آکسیجن دی جارہی ہے جو تشویشناک مریضوں کیلئےکافی ہے

Advertisement

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اقدامات نہ کرتے تو ہمارا حال بھی بھارت جیسا ہوتا، ہر کام ڈنڈے کے زور پر نہیں ہوسکتا،عوام خود بھی احتیاط کریں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے لیکن اپوزیشن اصلاحات میں حکومت کے ساتھ مشاورت کیلئے تیار نہیں لگ رہی۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ حکومت اپنی تجاویز دے چکی اب اپوزیشن بھی اپنی تجاویز دے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کاعمل جاری ہے، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ کی بنیاد پر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر