Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کشمیر کا سفیر اور مقدمہ کشمیر کا وکیل ہے، شہباز گِل

Now Reading:

عمران خان کشمیر کا سفیر اور مقدمہ کشمیر کا وکیل ہے، شہباز گِل
شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کا سفیر اور مقدمہ کشمیر کا وکیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر دہائیوں سے سیاست کرنے والے آج کشمیر کے الیکشن پر نظریں گاڑے ہوئے ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ کشمیر سے لاتعلقی کی متعدد مثالیں میاں مفرور نے قائم کیں، مودی کو شادی میں بُلا کر گلے لگانا کشمیریوں سے بغاوت تھی۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ کشمیر حوالگی کے پروپیگنڈے کا پرچار دراصل بھارتی ایجنڈا ہے، پاکستانی عوام کی طرح کشمیر کے عوام بھی نااہل لیگ کو مسترد کریں گے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ مسئلہِ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا عمران خان کا خاصہ ہے، عمران خان کشمیر کا سفیر اور مقدمہ کشمیر کا وکیل ہے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کرانے میں ناکام ہوئی ہے، حکومت ہر محاذ پر فیل ہوئی ہے، اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا جبکہ پی ٹی آئی ایم این ایز اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں عوام نے ووٹ چوروں کو روکا اور رنگے ہاتھوں پکڑا، ن لیگ پرانی جماعت نہیں رہی، جو شرافت سے مار کھالیتی تھی، مسلم لیگ ن اب مقابلہ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فری الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، مریم نواز
سعودی وفدکی پاکستان آمد کےموقع پر بول نیوز کی خصوصی نشریات
پاکستان میں 10 ارب سے 15 ارب ڈالرزسرمایہ کاری کی راہ ہموارہونے کے امکانات
گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان
ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر