
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری کے لئے کورونا وباء کی ویکسین ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے آؤٹ لک 2021 جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔
جاری آؤٹ لک میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان کی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ 2022 میں پاکستان کی شرح نمو 4 فیصد تک ہوجائیگی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے بتایا ہے کہ 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ 2022 میں مہنگائی کی شرح 7.5 فیصدہوجائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News