امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خطے کی سلامتی واستحکام پر بات چیت کی جبکہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت کا اعادہ بھی کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
