
میر پور، اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی سے جہاں پوری قوم غمزدہ ہے وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور خدا سے پاکستان کی حفاظت کے لیے دعا گو ہیں۔
پاکستانی فنکار زلزلے متاژرین سے اظہارِ یکجہتی سوشل میڈیا کے ذریعےکر رہے ہیں۔
معروف اداکارہ ارمینہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ پر پوسٹ کیا کہ ’زلزلے سے متعلق جو تصویریں سامنے آرہی ہیں وہ انتہائی حیران کُن ہیں، میری دُعائیں زلزلے سے مُتاثر ہونے والوں کے ساتھ ہے، ہر ایک محفوظ رہے۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1176501273761374208
گلوکارو اداکار علی ظفر نے زلزلے سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Saddened by the loss of precious lives and destruction during the #EarthquakeinPakistan
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 24, 2019
اداکارہ ماہرہ خان نے بھی زلزلہ متاثرین کے لیے دعا کی۔
AdvertisementPrayers for all those who have been affected by the earthquake..
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) September 24, 2019
اداکارشان نے بھی گزشتہ روز آنے والے زلزلے پر اپنی تشویش کا اظہارٹوئیٹ کر کے کیا اور سب کی حفاظت کے لیےدعا کی۔
https://twitter.com/mshaanshahid/status/1176625649299218432
ہمایوں سعید نےسماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی حفاظت کی دعا گو ہوں اللہ ہم سب کو قدرتی آفات سے بچائے اور ہماری حفاظت کرے۔
Prayers with those affected by the earthquake. May Allah protect us from all forms of calamities
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) September 24, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ روز آنے والے خوفناک زلزلے نے پورے پاکستان کو ہلا کررکھ دیا جس کے نتیجے میں کئی معصوم جانیں اپنی زندگی کی بازی ہارچکی ہیں جب کہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں, ملک کے مختلف شہروں میں آںے والے زلزلے میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 450 سے زائد افراد زخمی ہیں، زلزلزے متاثرین کے لیے پاک فوج کے جانب سے امدادی کاروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News