Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی ہمشہ سے مزدوروں کے ساتھ تھی ، ہے اور رہے گی ، قمر زمان کائرہ

Now Reading:

پیپلز پارٹی ہمشہ سے مزدوروں کے ساتھ تھی ، ہے اور رہے گی ، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمشہ سے مزدوروں کے ساتھ  تھی ، ہے اور  رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی مزدوروں کا دن ہے ، ساری دنیا میں آج کے دن مزدوروں پر بات ہوتی ہے  کورونا کی وجہ سےریلیاں نہیں نکال سکے ہیں۔

قمر زمان نے کہا کہ کراچی الیکشن کی کامیابی پر پارٹی قیادت سمیت تمام کارکنوں کو مبار کباد دیتا ہوں۔

قمر زمان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین ابھی تک دس فیصد لوگوں کو بھی نہیں لگ سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے غلط دھاندلی کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے۔

Advertisement

قمر زمان نے کہا کہ 276 پولنگ اسٹیشن کے رزلٹ اکٹھے کرنے میں وقت تو لگتا ہے، اگر کوئی جماعت اپنے پاس سے ڈکلیر کر رہی ہے تو وہ کنفرم نہیں ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کا اصل رزلٹ ریٹرننگ آفیسر نے دینا ہوتا ہے۔

قمر زمان کا کہنا تھا کہ ہم کہنے کو تو حکومت کے خلاف ہیں مگر حکومت کو گرانا نہیں چاہتے ۔

قمر زمان نے کہا کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنما کہتے ہیں ہم پنجاب میں تبدیلی نہیں لانا چاہتے مگر  پیپلز پارٹی نے جتنی باتیں کہی ہیں ہم نے ثابت کر کے پی ڈی ایم کو مظبوط کیا ہے۔

قمر زمان کا کہنا تھا کہ ہم  نے نہ پی ڈی ایم چھوڑی ہے اور نہ چھوڑنے والے ہیں ہم نے تو بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ اجلاس میں ہمیں نہیں بلایا گیا جو مناسب نہیں تھا جبکہ ری کاؤنٹنگ ان کا حق ہے وہ الیکشن کمیشن میں درخواست دے سکتے ہیں۔

Advertisement

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد اس ملک میں آئین کی حکمرانی پر ہے جس کو جاری رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر