Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی کاوشوں سے رمضان میں مہنگائی میں کمی ہوئی، فردوس

Now Reading:

حکومت کی کاوشوں سے رمضان میں مہنگائی میں کمی ہوئی، فردوس
فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی کاوشوں سے پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سہولت بازاروں میں 2018 کی قیمتوں پر ضروری اشیائے خوردونوش فراہم کی جا رہی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے جبکہ معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں 313رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان الیکشن چرانا چاہتا ہے، شفاف الیکشن اس قوم کی ضرورت ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہبازشریف نے الیکٹرانک ووٹنگ کی نفی کر کے اپنے اندر کا چور ظاہر کردیا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کا پنڈوراباکس بند کرنے کا حل الیکٹرانک ووٹنگ ہے، ہم بائیو میٹرک کے ذریعے شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر