Advertisement
Advertisement
Advertisement

عینک لگانے پر مذاق، موسیٰ کا اعتماد مجروح

Now Reading:

عینک لگانے پر مذاق، موسیٰ کا اعتماد مجروح

پاکستانی طالب علم موسیٰ کی ساتھی کلاس فیلوز کے ہاتھوں تزہیک سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگئی ہے۔

اسکول میں زیر تعلیم موسیٰ کو عینک لگانے پرساتھیوں نے تزہیک آمیز رویہ اختیار کیا اور ننھے طالب علم کو بدصورت کہہ دیا، جس سے موسیٰ کا اعتماد بری طرح متاثر ہوا۔

  

جس کے باعث موسیٰ نے اپنے والد سے نظر کا چشمہ پہننے سے انکار کردیا،برطانیہ میں مقیم والد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ تحریر کی  جس میں انہوں نے لکھا’ موسیٰ چشمہ لگانے میں ہچکچارہا ہے،چلو دنیا والوں سے پوچھیں موسیٰ گلاسز میں کیسا دکھتا ہے؟

Advertisement

 جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دنیا بھر سے محبت بھرے پیغامات کا ڈھیر لگ گیا اور موسیٰ کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے تم کتنے پیارے دکھتے ہو، گلاسز پہن کر میرا ساتھ دو۔

علی گُل پیر نے کہا چشمہ پہننے والے تو زیادہ ہینڈسم ہوتے ہیں، اب مجھے ہی دیکھ لو۔

Advertisement

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ تم عینک میں مزید ہینڈسم لگتے ہو۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ بھی موسیٰ کی حوصلہ افزائی کے لیے سامنے آگئے۔

 اس کے علاوہ وفاقی وزیر زرتاج گل، کرکٹر امام الحق ، گلوکارہ میشا شفیع سمیت دنیا بھر سے سیکڑوں افراد نے موسیٰ کے لیے پیغامات بھیجے۔

موسیٰ نے حوصلہ آفزا پیغامات پر سب کا شکریہ ادا کیا اور عینک پہننے کا وعدہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر