
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بنیادی کام الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این اے 249 الیکشن میں اسٹبلشمنٹ کا ایکٹیو کردار نہیں تھا، ن لیگ کی جانب سے این اے 249 کے پولنگ باکس فوج کی تحویل میں دینےکا مطالبہ سمجھ سے باہر ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو انتخابات سے دور رکھنے سے دھاندلی رکے گی اور اصلاحات ہوسکیں گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ اگر عمران خان اسمبلی توڑنے کی بات کر رہے ہیں اور ن لیگ استعفوں کی بات کر رہی ہے تو یہ دونوں ایک پیج پر ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بینظیر مزدور کارڈ کا اجراء کیا، بینظیر مزدور کارڈ کے تحت صنعتی مزدوروں کے علاوہ دیگر مزدوروں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مزدور خوشحال ہونگے تو صنعتی ادارے ترقی کرینگے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ یہ کارڈ بڑا انقلابی قدم ہے، صحافیوں کو بھی اس کارڈ سے فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News